بین الاقوامی برادری کے سامنے بلاول بھٹو کا تجویز کردہ ’’مارشل پلان‘‘ کیا ہے؟ | اردو میڈیا

admin
admin 23 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/23 at 11:55 شام
300630 023143 updates
300630 023143 updates

مارشل پلان اس منصوبے کو کہتے ہیں جس کے تحت امریکا نے دوسری عالمی جنگ کے بعد مغربی یورپ کی وسیع پیمانے پر مدد کی تھی — فوٹو: یو ایس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹوزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں اپنی پریس کانفرنس میں سبز مارشل پلان کا ذکر کیا، مارشل پلان اس منصوبے کو کہتے ہیں جس کے تحت امریکا نے دوسری عالمی جنگ کے بعد مغربی یورپ کی وسیع پیمانے پر مدد کی تھی تا کہ ان ملکوں کا تباہ حال انفراسٹرکچر بحال کیا جا سکے۔اس پلان کے تحت مغربی یورپ کو تیرہ ارب ڈالر امداد دی گئی جو آج کل کے حساب سے 115 ارب امریکی ڈالر بنتی ہے۔یہ رقم 3 اپریل 1948 کے بعد چار سال کے عرصے میں صرف کی گئی جس کے نتیجے میں مغربی یورپ کی معیشتیں پھر سے اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئیں۔اس پلان کو امریکا کے اس وقت کے وزیرخارجہ جارج مارشل کے نام پر مارشل پلان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔