اقوام متحدہ بے وجہ اسرائیل کو عالمی احتساب سے بچا رہا ہے، فلسطینی صدر | اردو میڈیا

admin
admin 23 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/23 at 10:13 شام
300624 125725 updates
300624 125725 updates

اقوام متحدہ دوہرے معیار رکھتا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے: محمود عباس — فوٹو: فائلفلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو عالمی احتساب سے کون بچا رہا ہے؟ اقوام متحدہ بے وجہ اسرائیل کو احتساب سے بچا رہا ہے۔محمود عباس نے کہا کہ اقوام متحدہ دوہرے معیار رکھتا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہمارا احتساب ہوتا ہے، اسرائیل انسانی حقوق کے اداروں اور کارکنوں پر حملے کرتا ہے  مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔محمود عباس کا کہنا تھا کہ اپنے قیام سے ہی اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کیے،  فلسطین کے 529 علاقے تباہ کر کے قبضہ کر لیے گئے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔