پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ | اردو میڈیا

admin
admin 23 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/23 at 3:12 شام
300598 065308 updates
300598 065308 updates

فوٹو: پی سی بی 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلش ٹیم نے 3 تبدیلیاں کی ہیں۔واضح رہے سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔خیال رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے