وزیراعلیٰ سندھ کے دورے پر انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو سڑکوں کی صفائی پر لگادیا | اردو میڈیا

admin
admin 23 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/23 at 1:08 شام
300473 062433 updates
300473 062433 updates

قمبر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دورے پر انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کو ہی سڑکوں کی صفائی پر لگادیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے دورے سے قبل ریلیف کیمپ کے اطراف صفائی ستھرائی کے لیے  سیلاب متاثرین کو صفائی پر لگادیا گیا۔ ایک سیلاب متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے کہنے پر صفائی کررہے ہیں اور جھاڑو لگا رہے ہیں، انتظامیہ نے صفائی کرنےکی شرط پر راشن دینےکا وعدہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی سیلاب متاثرہ شخص کو صفائی کی ذمہ داری نہیں سونپی، الزام ثابت ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔