وزارت خارجہ انتونیو گوتریس کے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر سندھ پولیس کے اسپیشل یونٹ پر برہم | اردو میڈیا

admin
admin 23 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/23 at 1:10 شام
300469 053744 updates
300469 053744 updates

وزارت خارجہ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس یوافسر زبردستی سیکرٹری جنرل کے کمرے میں داخل ہوئے، تحائف دینے کی تصاویر بنوائیں— فوٹو: فائلوزارتِ خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزیوں پر سندھ پولیس کے اسپیشل یونٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) افسر زبردستی سیکرٹری جنرل کے کمرے میں داخل ہوئے، تحائف دینے کی تصاویر بنوائیں۔خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے مہمانوں کے کمروں کے قریب ڈیوٹی تک نہیں دی۔چیف سیکرٹری سندھ کا آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو خطوزارت خارجہ کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد چیف سیکرٹری سندھ نے آئی جی سندھ اور سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری نے خط میں لکھا ہے کہ ایس ایس یو اور اسپیشل برانچ سے متعلق وزارت خارجہ کےتحفظات پر رپورٹ بنائی جائے، صورتحال سے متعلق ابتدائی تحقیقات کر کے معلومات فراہم کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھے۔آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف کو انکوائری کا حکم دے دیایو این سیکرٹری جنرل کےکمرےمیں بغیراجازت ایس ایس یو اہلکاروں کے داخلے کے معاملے پر آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف کو انکوائری کا حکم دے دیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو اہلکاروں کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، پروٹوکولز میں مداخلت بالکل درست نہیں ہے، اب تک کی تحقیقات کے مطابق کوئی سینیئر افسر اس میں ملوث نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس چیف انکوائری کر کے مجھے رپورٹ دیں گے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔