کراچی میں ڈاکو ڈی ایس پی سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار | اردو میڈیا

admin
admin 23 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/23 at 11:27 شام
300416 102446 updates
300416 102446 updates

 ڈی ایس پی سعد جبار بینک سے 8 لاکھ روپے لے کر نکلے تھے، ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی سعد جبار کا تعاقب کیا اور کچھ دور جا کر انہیں لوٹ لیا: پولیس۔ فوٹو فائلکراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر ڈالمیا کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سعد جبار بینک سے 8 لاکھ روپے لے کر نکلے تھے، ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی سعد جبار کا تعاقب کیا اور کچھ دور جا کر انہیں لوٹ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانے والے دو نوجوانوں نے لوٹنے کے لیے آنے والے دو ملزمان کو ان ہی کے پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا تاہم جھگڑے کے دوران گرنے والی رقم کوئی دوسرا شخص لیکر فرار ہو گیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔