شاہ محمود کسان احتجاج میں شامل ہونے سے روکنے پر اسلام آباد پولیس پر برہم | اردو میڈیا

admin
admin 23 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/23 at 10:55 شام
300408 100239 updates
300408 100239 updates

شاہ محمود قریشی نے پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی: ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل/فوٹوفائلپاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی اسلام آباد پولیس پر  برہم ہو گئے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں ایف نائن پارک میں کسان اتحاد احتجاج میں شامل ہونے سے روکا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ طرز عمل ان کے احتجاج کے بنیادی حق کے خلاف ہے، یہ حکومت مزید کتنی آوازیں دبائے گی؟ دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، پولیس افسران نے شاہ محمودقریشی کے دھمکی آمیز ریمارکس کو بھی  تحمل سے سنا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور کسان اتحاد کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد  کسان اتحاد نے اپنا احتجاج ختم کردیا، وزیر اعظم سے کسان اتحاد کی ملاقات 28 ستمبر کو ہو گی جس میں کسانوں کے مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔