تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے لوگوں پر چڑھ دوڑا، 4 افراد ہلاک | اردو میڈیا

admin
admin 21 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/21 at 11:10 صبح
300310 120914 updates
300310 120914 updates

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ڈرائیور کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔میڈیا فوٹوبھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں تیز  رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے  سونے والے 4 افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کے سیلم پور تھانے کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا اور ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث 4 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے رات 2 بجے کے قریب تیز  رفتاری کے باعث سگنل کو توڑتے ہوئے سڑک کنارے سوئے افراد پر ٹرک چڑھا دیا اور  موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق سیلم پور پولیس اسٹیشن میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔