ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی | اردو میڈیا

admin
admin 21 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/21 at 11:07 صبح
300297 102217 updates
300297 102217 updates

ایران کے جنوبی حصے میں زلزلے کے چار مختلف جھٹکوں نے نقصان پہنچایا، غیر ملکی میڈیاایران کے جنوبی حصے میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے مختلف حادثات میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور  44 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ایران کے جنوبی حصے  کو  ہلا کر  رکھ دیا، ایران کی جنوبی بندرگاہ  بندر لینگے کے شہر میں شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی جبکہ یورپ کے زلزلہ پیما ادارے کی جانب سے زلزلے کی شدت کو 6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق زلزلے کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں قائم 12 دیہاتوں کو  بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ پانچ دیہات بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے تاہم مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں، زلزلے کی وجہ سے اب تک 5 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 44 افراد زخمی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔