روس میں شمولیت کیلئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان | اردو میڈیا

admin
admin 21 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/21 at 8:52 صبح
300295 094710 updates
300295 094710 updates

فوٹو: فائلروس کے زیرِ کنٹرول یوکرین کے علاقوں ڈونباس، خیرسون اور زاپوریزیا نے روس میں شمولیت کے لیے 23 سے 27 ستمبر کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ شروع سے کہتے رہے ہیں کہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔دوسری جانب یوکرین نے ان ریفرنڈمز کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بے معنی قرار دے دیا ہے۔اس کے علاوہ  اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مجوزہ ریفرنڈمز کی مذمت کی ہے اور نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اُدھر ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔