پاک بھارت میچ کے باعث ہندو مسلم کشیدگی لیسٹر سے برمنگھم تک پہنچ گئی | اردو میڈیا

admin
admin 21 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/21 at 9:17 صبح
300292 091634 updates
300292 091634 updates

برطانیہ کے شہر  مشرقی لیسٹر میں 15 ستمبر کے روز  پاک بھارت میچ کے دوران  شروع ہونے والی ہندو مسلم  کشیدگی برمنگھم سٹی سینٹر تک پہنچ گئی۔ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی برٹش اور بھارتی برٹش نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے پیش نظر اب تک 30 سے زائد نوجوان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔برمنگھم میں نوجوانوں کے ایک گروپ  نے مظاہرہ کیا جس کے بعد کمیونٹی رہنماؤں نے نوجوانوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ  دیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مشرقی لیسٹر کے کچھ علاقوں میں  پاکستانی  برٹش اور  انڈین برٹش آمنے سامنے  آگئے تھے، جس دوران دونوں گروپوں کی جانب سے  ’نسل پرستانہ اور نفرت انگیز نعرے بازی‘ کی گئی۔اس حوالے سے برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کے پیچھے کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی لیکن جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔