مریم کا عمران خان پر وار | اردو میڈیا

admin
admin 21 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/21 at 9:24 صبح
300156 104041 updates
300156 104041 updates

مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہو گی کہ وہ نواز شریف کو پھر ملکی سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں: مریم نواز/فوٹوفائلپاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فتنہ خان کہتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کرلی، مخالفین نے انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ وہ نواز شریف کو پھر ملکی سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان پر   تنقید  کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کو بیرونی دنیا سے جو سفارتی کامیابیاں ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔مرکزی نائب صدر ن لیگ نے مزید لکھا کہ  ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں ، اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے ۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔