شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور | اردو میڈیا

admin
admin 21 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/21 at 11:26 صبح
300148 101726 updates
300148 101726 updates

فوٹو: فائل آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست احتساب عدالت نے منظور کرلی۔احتساب عدالت لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک سرکاری دورے پر ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ آج پیش نہیں ہوسکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔احتساب عدالت نےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔