’جو ڈراتا ہے اسےبھی ڈراؤ‘ گمنام نمبروں سے آنیوالی کالز پر عمران کی کارکنوں کو ہدایت | اردو میڈیا

admin
admin 21 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/21 at 12:27 شام
300139 090244 updates
300139 090244 updates

خفیہ نمبروں سے ڈرانے والے کہتے ہیں کہ یہ کر لوں گا وہ کر لوں گا، ان سے کہتا ہوں کہ جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں گے۔پاکستان  تحریک انصاف کے  چیئرمین  عمران خان نے گمنام نمبروں سے ملنے والی دھمکیوں پر کارکنوں کو  بھی جواباً ڈرانے کی ہدایت کر ڈالی۔چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گمنام نمبروں سے دھمکیاں دینے کے لیے فون آتا ہے، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔دوران  خطاب عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو جواب میں بھی دھمکیاں دو، جو ڈراتا ہے اسے جواب میں بھی ڈراؤ۔چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ نمبروں سے ڈرانے والے کہتے ہیں کہ یہ کر لوں گا وہ کر لوں گا، ان سے کہتا ہوں کہ جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں گے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔