گٹکے کے اشتہار پر 50 کروڑ مل جائیں تو کوئی میری فلم میں کام کیوں کرے؟ نامور ہدایتکار پھٹ پڑے | اردو میڈیا

admin
admin 17 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/17 at 5:44 شام
299861 093242 updates
299861 093242 updates

کئی شہروں میں صف اول کے اداکاروں کے گٹکے کے اشتہارات کے ہوڈنگ بورڈز لگے ہوئے ہیں: ہدایتکار پرکاش جھا— فوٹو: فائلبالی وڈ کے ہدایتکار پرکاش جھا نے صف اول کے اداکاروں کو ‘گٹکے’ کے اشتہارات میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار پرکاش جھا نے ٹی وی انٹرویو میں کسی اداکار کا نام لیے بغیر کہا کہ صف اول کے اداکار میری فلموں میں کیوں کام کریں گے؟ جب انہیں گٹکے کے اشتہار کیلئے 50 کروڑ روپے مل رہے ہیں اور وہ گٹکے بیچ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ کئی شہروں میں صف اول کے اداکاروں کے گٹکے کے اشتہارات کے ہوڈنگ بورڈز لگے ہوئے ہیں۔ہدایتکار نے بتایا کہ ایک اسکول میں جانا ہوا تو پرنسپل نے بھی گٹکے سے متعلق شکایت کی اور کہا کہ تم لوگ فلم انڈسٹری میں کیا کر رہے ہو؟ ہمارے اسکول کے بچے گٹکا کھاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ کئی عرصے سے کسی بڑے اداکار کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی ہے، جب اداکار گٹکے بیچنے سے زیادہ جاندار کردار پر کام کرنا چاہیں گے تو خود ہی میرے پاس آجا ئیں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو مداحوں کی جانب سے تمباکو برانڈ کی تشہیر پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔