ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا | اردو میڈیا

admin
admin 15 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/15 at 10:14 صبح
299575 033842 updates
299575 033842 updates

فوٹو: غیر ملکی میڈیاآنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال پہنچا دیا گیا۔ ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی پریڈ ، ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں بادشاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے  شرکت کی۔اس کے علاوہ  شہریوں نے بھی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش  کیا، عوامی خراجِ عقیدت کے لیے ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں ہی رہے گا۔خیال رہے کہ  برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا  8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔