بھارت کا پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر امریکا سے احتجاج | اردو میڈیا

admin
admin 15 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/15 at 10:10 صبح
299561 110227 updates
299561 110227 updates

فوٹو: فائلبھارت نے پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر امریکا سے احتجاج کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے امریکی ہم منصب سے فون پر بھارت کے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔راج ناتھ کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے فون پر گفتگو میں پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنےکے امریکی فیصلے پر بھارت کے تحفظات بتائے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی وزارت خارجہ نے بھی امریکی نائب سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو سے بھی پاکستان کو 45 کروڑ ڈالرکا ملٹری پیکج دینے پر احتجاج کیا تھا۔خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو F-16 طیاروں کی مرمت کے لیے سامان اور آلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی ہے۔پینٹا گون کے بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالرکے معاہدے کی منظوری دی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔