الیکٹرک موٹرسائیکل کی چارجنگ کے دوران شو روم میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک | اردو میڈیا

admin
admin 13 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/13 at 9:50 صبح
299375 105734 updates
299375 105734 updates

فوٹو: بھارتی میڈیابھارتی  ریاست تلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں الیکٹرک موٹرسائیکلوں کے شو روم میں آگ بھڑک اٹھی جس سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شوروم میں آگ الیکٹرک موٹرسائیکل کی چارجنگ کے دوران لگی اور  اسی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق شوروم کی آگ عمارت کی چوتھی منزل تک بھی جاپہنچی جس سے ایک ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچا۔پولیس کا بتانا ہے کہ چند لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ بھی لگائی جس کے باعث زخمیوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔