امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو | اردو میڈیا

admin
admin 13 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/13 at 9:32 صبح
299364 092952 updates
299364 092952 updates

کیلیفورنیا، ایڈاہو، مونٹانا، اوریگون، یوٹا،واشنگٹن اور وائمونگ سمیت 7 امریکی ریاستوں میں 90 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہے،فائل فوٹوامریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، جس سے  86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے۔امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق  86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے اور  ہزاروں افراد گھر چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے بارہ سو فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ کیلیفورنیا، ایڈاہو، مونٹانا، اوریگون، یوٹا، واشنگٹن اور وائمونگ سمیت 7 امریکی ریاستوں میں 90 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہے، جس سے 3 ہزارمربع کلومیٹر سے زائد علاقہ متاثر ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے