ویتنام کے بار میں آگ بھڑک اٹھی، 32 افراد ہلاک ہوگئے | اردو میڈیا

admin
admin 8 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/08 at 8:23 صبح
298893 072953 updates
298893 072953 updates

8 افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے ملی ہیں جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی: ویتنامی سرکاری میڈیا — فوٹو: دی گارجینویتنام کے شہر ہوچی من کے قریب موجود ایک بار میں  آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مذکورہ بار  ہوچی من شہر کے قریب ایک رہائشی علاقے میں موجود ایک عمارت کی دوسری منزل پر واقع تھا جہاں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ویتنامی وزارت  سکیورٹی کے مطابق بار میں آگ لگنے کے واقعے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 17 مرد اور 15 عورتیں شامل ہیں جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ویتنامی سرکاری میڈیا کے مطابق 8 افراد کی لاشیں بار کے واش روم سے ملی ہیں جن کی موت ممکنہ طور پر دم گھٹنے کے باعث ہوئی،  آگ لگنے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا تھا اور ایمرجنسی ایگزٹ نہ ہونے کے باعث زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ویتنامی حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ریسکیو اہکار اندر پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔