امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی | اردو میڈیا

admin
admin 8 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/08 at 8:25 صبح
298891 052601 updates
298891 052601 updates

امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی — فوٹو: فائلامریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات  فروخت  کرنےکی منظوری دے دی۔پینٹا گون کے بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالرز معاہدے کی منظوری دی ہے،  اس کا ٹھیکہ لاکہیڈ مارٹن کارپوریشن کو دیا جائے گا۔امریکی ادارے یو  ایس ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حکومت پاکستان کو پاکستان ائیرفورس کی ایف 16 فلیٹ کیلئے متعلقہ اوزار اور سامان فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے  یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔