پاکستان میں سیلاب کے بعد گریٹا تھنبرگ نے ماحولیاتی تبدیلیوں پرعالمی برادری کو خبردار کر دیا | اردو میڈیا

admin
admin 7 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/07 at 7:03 صبح
298779 043508 updates
298779 043508 updates

ان بارشوں اور سیلاب نے ایک بہت بڑے انسانی المیے کو بھی جنم دیا ہے اور اب پاکستان کیلئے ان متاثرین کی بحالی بھی ایک بہت بڑا معاشی چیلینج ہے: گریٹا تھنبرگسوئیڈن کی 19 سالہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رکارڈ مون سون بارشیں اور سیلاب ایک مثال ہیں، اب بھی وقت ہے عالمی ماحولیاتی تبدیلوں کے خلاف عمل کرنے کا۔گریٹا تھنبرگ کا کہنا تھا کہ ہم ماحولیات پر صرف تب بات کرتے ہیں جب ہم اس کیلئے وقت نکال سکیں، لیکن ہمیں لگتا ہے کہ یہ محظ ایک مسئلا ہے اور اس میں ایسی کوئی اہم بات اور ہنگامی حالت نہیں ہے جس سے دوسرے معاملات متاثر ہوتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم مل کر دنیا کو درپیش اس چیلینج سے نبرد آزما ہوں، اس مسئلی کی سنگینی کو دیکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان میں آنے والے سیلاب کو دیکھ لیں یہ آپ کیلئے ایک واضح مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کو دیکھ لیں جہاں رکارڈ مون بارشوں  اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، خطرناک سیلاب سے 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں،  ساڑھے 4 سو زائد بچوں سمیت 12 سو سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ان بارشوں اور سیلاب نے ایک بہت بڑے انسانی المیے کو بھی جنم دیا ہے اور اب پاکستان کیلئے ان متاثرین کی بحالی بھی ایک بہت بڑا معاشی چیلینج ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم دوسری چیزوں پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ہم نے اس اہم اور بنیادی مسئلے کو بلکل نظرانداز کر دیا ہے، اب سیاستدانوں کو آگے آکر اس ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کچھ کرنا چاہئے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔