برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا | اردو میڈیا

admin
admin 7 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/07 at 7:04 صبح
298778 040151 updates
298778 040151 updates

برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے بین ویلس کو سیکرٹری دفاع بنایا گیا ہے، وہ 2019 سے اسی عہدے پر موجود تھے: برطانوی میڈیا — فوٹو: فائلبرطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس کی جانب سے نئی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق تھریس کوفی کو ہیلتھ سیکرٹری اور ڈپٹی وزیراعظم، کاسی کوارٹنگ کو چانسلر جبکہ جیمزکلیورلی کو برطانیہ کے نیا سیکرٹری خارجہ مقررکیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری، وینڈی مورٹن کو چیف وہپ کے عہدے پرتعینات کیا گیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے بین ویلس کو سیکرٹری دفاع بنایا گیا ہے، وہ 2019 سے اسی عہدے پر موجود تھے۔نئی کابینہ میں برینڈن لوئیس لارڈ چانسلر اور سیکرٹری جسٹس بنا دیے گئے جبکہ ندیم ضحاوی وزیر برائے ایکوالیٹیز بنائے گئے ہیں۔ پینی مورڈینٹ لیڈر آف ہاؤس آف کامنز جبکہ لارڈ ٹرو لیڈر آف ہاؤس آف لارڈ مقررکیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ سے ملاقات اور حکومت بنانے کی باضاطہ دعوت ملنے کے بعد لز ٹرس نے ڈاؤننگ اسٹریٹ سنبھال لیا تھا اور اب ان کی جانب سے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔