کینیڈا میں چاقو حملے کے ملزم دو بھائیوں میں سے ایک کی لاش برآمد | اردو میڈیا

admin
admin 6 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/06 at 6:22 صبح
298657 035759 updates
298657 035759 updates

ملزمان کی شناخت ڈیمیئن سنڈرسن اورمایلس سنڈرسن کے ناموں سے کی گئی تھی جو واقعے کے بعد فوراً فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔—فوٹو: غیر ملکی میڈیاکینیڈا میں ہونے والے چاقو حملے کے ایک ملزم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اتوار کے روز کینیڈا کے صوبے سسکاچُون میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت دو بھائیوں ڈیمیئن سنڈرسن اورمائلز سنڈرسن کے ناموں سے کی گئی تھی جو واقعے کے بعد فوراً  فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔پولیس مشتبہ دو بھائیوں کو تلاش کررہی تھی کے آج  ملزم ڈیمیئن سینڈرسن کی لاش ایک مکان کےقریب سے ملی۔پولیس اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈیمیئن سینڈرسن کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں تاہم اس بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے جبک مشتبہ دوسرا بھائی مائلز سینڈرسن اب بھی مفرور ہے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔