اسپورٹس تجزیہ کار کو لائیو شو کے دوران بلی نے تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل | اردو میڈیا

admin
admin 2 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/02 at 12:40 شام
298253 012553 updates
298253 012553 updates

ترکیہ کے اسپورٹس تجزیہ کار حسین اوزکوک کو بلی نے لائیو شو کے دوران تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو  وائرل ہو گئی۔وائرل ویڈیو پروگرام کے دوران کی ہے اور ویڈیو میں حسین اوزکوک کو لائیو کال پر میزبان سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب حسین اوزکوک لائیو شو میں گفتگو کر رہے ہیں تو اسی وقت ان کے عقب سے بلی ان پر چڑھنے کی کوشش کرتی ہے جس پر  اینکر  ہنستے ہوئے تجزیہ کار سے سوال کرتی ہے کیا آپ بلی کو بھی لے کر آئے ہیں؟اس سوال کا جواب دینے سے پہلے ہی بلی حسین اوز کوک کو تھپڑ مار کر بھاگ جاتی ہے جس پر اینکر سمیت تجزیہ کار بھی بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو سے صارفین خاصے محظوظ ہو رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کر  رہے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔