ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن | اردو میڈیا

admin
admin 2 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/02 at 11:32 صبح
298251 011500 updates
298251 011500 updates

امریکی صدر جو بائیڈن / رائٹرز فوٹوامریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے انتہا پسند حامیوں کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔فلاڈیلفیا میں خطاب کے دوران امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی میک امریکا گریٹ اگین (میگا) مہم کے حامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ وہ 2 سال قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے والے 7 کروڑ امریکی شہریوں پر تنقید نہیں کر رہے، مگر آج کی ریپبلکن پارٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا غلبہ ہے جو کہ اس ملک کے لیے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عرصے سے ہم خود سے کہہ رہے ہیں کہ امریکا میں جمہوریت کی ضمانت دی گئی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، ہمیں اس کا دفاع کرنا ہوگا، اس کے لیے ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی آئین یا قوانین کا احترام نہیں کرتے، اور سیاسی تشدد کو بھڑکاتے ہیں۔امریکا میں نومبر میں وسط مدتی انتخابات ہو رہے ہیں جو واشنگٹن میں طاقت کے توازن کا فیصلہ کریں گے اور جو بائیڈن کا خطاب اسی حوالے سے تھا۔انہوں نے کہا کہ ‘میگا کے حامی امریکا کو پیچھے لے جارہے ہیں، یعنی اس امریکا کی طرف جہاں انتخاب کا کوئی حق نہیں تھا، پرائیویسی کا کوئی حق نہیں تھا، اسقاط حمل کا حق نہیں تھا، اپنی پسند سے شادی کا حق نہیں تھا’۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔