ہمایوں اور مہوش کیلئے فلم لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں: خلیل الرحمان قمر | اردو میڈیا

admin
admin 2 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/02 at 9:07 صبح
298129 020646 updates
298129 020646 updates

مہوش حیات نے بہت کام کر لیا، اب دوسروں کو بھی موقع ملنا چاہیے: ڈرامہ رائٹر۔ فوٹو: فائلپاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ اب وہ مہوش حیات کے لیے فلم نہیں لکھیں گے، لندن نہیں جاؤں گا ان کی مہوش کے لیے آخری فلم تھی۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ مہوش حیات کی تعریف کی اور کہا ‘وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں، انہوں نے فلم میں بہت اچھی اداکاری کی لیکن میں نے اس کے ساتھ آخری فلم کی ہے’۔ڈرامہ رائٹر نے کہا ‘میرا نہیں خیال کہ میں اب مہوش کے لیے مزید لکھ پاؤں گا، میں ہمایوں سعید کے لیے بھی لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں، میں اب مزید ان کی ذمہ داری نہیں لے سکتا’۔انہوں نے کہا ‘اب ان لوگوں پر کوئی اور  رائٹر کام کرے، مجھے ان کی عمر سے کوئی مسئلہ نہیں، نا ہی یہ میرے لیے عمر اہمیت رکھتی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب انہوں نے بہت سارا کام کر لیا ہے، اب دوسروں کو موقع ملنا چاہیے’۔خیال رہے کہ اسی انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ وہ معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ماضی میں کیے گئے ان کے ایک ٹوئٹ پر بھی معاف کر چکے ہیں۔ نعمان اعجاز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں نے نعمان اعجاز کا آڈیشن لیا تھا جس میں وہ فیل ہو گیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔