اسپین میں طوفانی ژالہ باری سے بچی ہلاک، درجنوں افراد زخمی | اردو میڈیا

admin
admin 1 ستمبر, 2022
Updated 2022/09/01 at 1:46 شام
298101 105920 updates
298101 105920 updates

اسپین میں طوفانی ژالہ باری سے ناصرف مالی نقصان ہوا بلکہ 20 ماہ کی بچی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی اور درجنوں افراد زخمی بھی ہو گئے۔اسپین کے شہر کاتالونیا کے علاقےگیرونا میں طوفانی ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ژالہ باری نے کچی چھتوں، شیشوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے جب کہ ژالہ باری سے 20 ماہ کی بچی ہلاک ہوگئی اور درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔اس کے علاوہ بتایا جا رہا ہے کہ پڑنے والے اولوں کی جسامت 4 انچ تک چوڑی ہے جس کی تصاویر  لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے بشتر علاقے خشک سالی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔