ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ | اردو میڈیا

admin
admin 29 اگست, 2022
Updated 2022/08/29 at 12:02 شام
297682 013203 updates
297682 013203 updates

ایل پی جی کے 20 کلو کے سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے کا ضافہ کیا گیا ہے جب کہ پہاڑوں اور دور دراز دیہات میں 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا: عرفان کھوکھر/ فائل فوٹولاہور: چیئرمین پاکستان ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے گیس کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر بیان جاری کیا ہے۔عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کے 20 کلو کے سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ پہاڑوں اور دور دراز دیہات میں 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میی ایل پی جی 270 روپے کلو میں بیچی جارہی ہے اور بڑے شہروں میں ایل پی جی 240 روپےکلو فروخت کی جارہی ہے۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پرپہنچ گئی لہٰذا حکومت فوری کارروائی کرے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔