ایرانی صدرکا شہباز شریف کو فون، سیلاب زدگان کی امدادکیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی | اردو میڈیا

admin
admin 28 اگست, 2022
Updated 2022/08/29 at 9:24 صبح
297586 052559 updates
297586 052559 updates

فوٹو: فائلایرانی صدر  ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کااظہار کیا، ابراہیم رئیسی نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سیلابی صورت حال میں پاکستان کی مددکا اعلان بھی کیا اور متعلقہ ایرانی اداروں کوپاکستانی سیلاب متاثرین کی جلد از جلد مددکرنےکی ہدایت کی۔وزیراعظم پاکستان نے ایرانی صدرکو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور ہمدردی اور  تعاون پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔