سابق سکیورٹی چیف کا انکشاف | اردو میڈیا

admin
admin 24 اگست, 2022
Updated 2022/08/24 at 11:19 صبح
296953 080336 updates
296953 080336 updates

ٹوئٹر کے کمزور سکیورٹی انفراسٹرکچر کی بدولت سرکاری ایجنٹ کو صارفین کے انتہائی حساس ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل ہوسکتی تھی: سابق ٹوئٹر سکیورٹی چیف/ فائل فوٹوٹوئٹر کے سابق سکیورٹی چیف نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر میں بھارتی سرکاری ایجنٹ کو پے رول پر بھرتی کرنے پر مجبور کیا گیا۔ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی چیف پیٹر میج زیٹکو نے امریکی سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے سامنے ٹوئٹر کے دیگر سکیورٹی مسائل کے ساتھ اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے  ٹوئٹر میں اپنا سرکاری ایجنٹ بھرتی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کے کمزور سکیورٹی انفراسٹرکچر کی بدولت سرکاری ایجنٹ کو صارفین کے انتہائی حساس ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل ہوسکتی تھی۔غیر ملکی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹفارم ٹوئٹر سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے حوالے سے اس طرح کے الزامات ٹوئٹر میں پہلے بھی گردش کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اس حوالے کسی بھی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔