یونان میں مقابلے کے دوران آسمانی بجلی گر گئی، ایتھلیٹ جھلس کر ہلاک | اردو میڈیا

admin
admin 21 اگست, 2022
Updated 2022/08/22 at 6:52 صبح
296644 122019 updates
296644 122019 updates

آسمانی بجلی کا شکار ہونے والے ایتھلیٹ یونان کے ماؤنٹ فلکرو کی 6 چوٹیوں پر 1340 میٹر اونچائی پر نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں حصہ لے رہے تھے — فوٹو: فائلیونان میں نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ مقابلے کے دوران بجلی گرنے سے ایک ایتھلیٹ ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرا سخت زخمی ہو گیا ہے۔مقامی پولیس حکام کے مطابق آسمانی بجلی کا شکار ہونے والے ایتھلیٹ یونان کے ماؤنٹ فلکرو کی 6 چوٹیوں پر 1340 میٹر اونچائی پر نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں حصہ لے رہے تھے۔حکام کے مطابق نائٹ ٹریک ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں 55 ایتھلیٹ حصہ لے رہے تھے، واقعے کے وقت  بیشتر  ایتھلیٹ فنش لائن پر پہنچ چکے تھے۔پولیس کے مطابق پیرگوئی کے قصبے کے قریب 22.2 میل ریسنگ مقابلے کے دوران دو ایتھلیٹ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے تھے، جن میں ایک ایتھلیٹ موقعے پر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ائیرلفٹ کرکے اسپتال پنہچایا گیا تھا۔حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایتھلیٹ ابھی طبیعت نازک ہے، اسے طبی امداد دی جا رہی ہے

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔