چین میں خشک سالی کے شکار دریائے یانگزی سے 6 صدی پرانے مجسمے برآمد | اردو میڈیا

admin
admin 21 اگست, 2022
Updated 2022/08/22 at 7:18 صبح
296626 111650 updates
296626 111650 updates

خشک سالی کے شکار دریائے یانگزی میں ظاہر ہونے والے ایک جزیرے پر موجود ایک بڑے پتھر پر بنے تین مجسمے برآمد ہوئے ہیں — فوٹو: رائٹرزچین میں خشک سالی کے شکار دریائے یانگزی میں سطح آب نیچے گرنے کے بعد 6 سو سال پرانے مجمسے برآمد ہوا ہے۔چین میں  جنوب مغربی شہر چونگ چنگ کے قریب خشک سالی کے شکار دریائے یانگزی میں ظاہر ہونے والے ایک جزیرے پر موجود ایک بڑے پتھر پر  بنے تین  مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔ ان تین مجسموں میں مرکز میں گوتم بدھ کا مجسمہ جبکہ دونوں اطراف میں موجود مجسمے بدھ بھکشو خیال کیے جاتے ہیں۔

ین مجسموں میں مرکز میں گوتم بدھ کا مجسمہ جبکہ دونوں اطراف میں موجود مجسمے بدھ بھکشو خیال کیے جاتے ہیں — فوٹو: رائٹرزماہرین کا خیال ہے کہ یانگزی سے دریافت ہونے والے یہ مجسمے 600 سال قبل منگ اور چنگ خاندانوں کے دورحکمرانی کے دوران بنائے گئے ہونگے۔خیال رہے کہ رواں برس یورپ میں بھی خشک سالی، سخت گرمی اور بارشوں کی کمی کے باعث یورپ کے دریائوں میں بھی سطح آب میں کمی آنے کے بعد کافی نایاب اور قدیم چیزیں ظاہر ہوئی ہیں۔اسپین میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایک قبل از تاریخ دور کا پھتر سے بنا ہوا سرکل دریافت کیا تھا جسے "Spanish Stonehenge” کا نام دیا گیا جبکہ یورپ کے دریائے ڈینیوب میں خشک سالی کے بعد  مختلف مقامات سے دوسری  جنگ عظیم کے دوران  تباہ ہونے والے جرمنی کے 20 بحری جنگی جہاز بھی دریافت ہوئے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔