صومالیہ کے ہوٹل پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی | اردو میڈیا

admin
admin 21 اگست, 2022
Updated 2022/08/22 at 7:08 صبح
296610 083428 updates
296610 083428 updates

صومالی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا شکار ہوٹل میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ختم ہو گیا ہے اور یرغمال بنائے ہوئے تمام افراد کو بازیاب کروا لیا گیا ہے — فوٹو: رائٹرزصومالیہ کے دارالخلافہ موگا دیشو میں ہوٹل پر مسلح حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی جبکہ حملے میں 117 افراد زخمی ہو ئے۔صومالی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا شکار ہوٹل میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ختم ہو گیا ہے اور  یرغمال بنائے ہوئے تمام افراد کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق موگا دیشو کے ہوٹل حیات پر دہشتگردوں کے حملوں میں 21 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہوٹل میں یرغمال بنائے ہوئے سیکڑوں افراد کو سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔موگا دیشو کے ہوٹل حیات پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد القائدہ سے جڑی دہشتگرد جماعت الشباب کے خلاف صومالی افواج کی جانب سے کیا گیا آپریشن 30 گھنٹے بعد ختم ہو گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں ممکنہ بارودی مواد کی موجودگی کے پیش نظر تلاشی لی جا رہی ہے جس کے بعد ہی ہوٹل کو کلیئر قرار دیا جا سکے گا۔خیال رہے کہ جمعے کے شب مسلح حملہ آوروں نے موگا دیشو کے ہوٹل حیات کے باہر دو کار بم دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہو گئے تھے، دہشتگردی حملے کے دوران 21 افراد ہلاک اور 117  افراد زخمی ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی جانب سے سیکڑوں افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ حیات ہوٹل صومالیہ میں اعلیٰ سیاسی اور حکومتی شخصیات کیلئے ایک پسندیدہ جگہ سمجھی جاتی ہے جبکہ الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے 2020 میں موگا دیشو ہی کے ایک اور ہوٹل پر حملے کے دوران 16 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔