امریکا میں سلمان رشدی پر چاقو حملہ | اردو میڈیا

admin
admin 12 اگست, 2022
Updated 2022/08/12 at 4:45 شام
295414 083948 updates
295414 083948 updates

سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں اس وقت ہوا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا— فوٹو: سوشل میڈیاامریکا میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سلمان رشدی پر حملہ امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں اس وقت ہوا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا۔رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں سلمان رشدی کو خطاب کرنا تھا اور جیسے ہی وہ اسٹیج پر آیا ایک شخص نے اس پر حملہ کردیا۔

سلمان رشدی پر حملہ کرنے والا مشتبہ شخص— فوٹو: سوشل میڈیاعینی شاہدین کے مطابق حملے کے فوری بعد سلمان رشدی کو وہاں سے لے جایا گیا جبکہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملعون سلمان رشدی کو توہین آمیز تصنیف کی وجہ سے ماضی میں بھی قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور 1988 میں اس معاملے پر برطانیہ میں بھی متعدد مظاہرے ہوئے تھے۔پاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ ایران کے آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کو  واجب القتل قرار دینے کا فتویٰ دیا تھا۔

TAGGED:
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔