ملک میں مہنگائی کی شرح 37.69 فیصد ہوگئی | اردو میڈیا

admin
admin 12 اگست, 2022
Updated 2022/08/12 at 4:41 شام
295413 083314 updates
295413 083314 updates

ایک ہفتےکے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: ادارہ شماریات— فوٹو: فائلملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 37.69 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی ہوئی ہے اور مجموعی شرح 37.69 فیصد رہی۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتےکے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 8 روپے58 پیسے اور انڈے کی فی درجن قیمت میں 7 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 12 روپے87 پیسے، دال مونگ 6 روپے 54 پیسے، دال مسور 6 روپے 49 پیسے فی کلو اور لہسن 6 روپے70 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دال چنا، بیف، تازہ دودھ، دہی، آلو، نمک اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز کی قیمت میں 9 روپے 59 پیسے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 46 پیسے کمی آئی جبکہ چکن، چاول، کوکنگ آئل اور کیلا بھی سستا ہوا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔