پاکستان کے برآمدی شعبے کیلئے اچھی خبر، بجلی اور گیس کے رعایتی نرخ مقرر | اردو میڈیا

admin
admin 12 اگست, 2022
Updated 2022/08/12 at 2:26 شام
295395 062429 updates
295395 062429 updates

بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخوں کا اطلاق یکم اگست2022 سے ہوگا— فوٹو: فائلپاکستان کے برآمدی شعبے کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔حکومت  نے برآمدی شعبے کیلئے بجلی اورگیس کے رعایتی نرخ مقرر کر دیے ہیں۔ 5 برآمدی شعبوں کو بجلی 9 روپے فی یونٹ کے حساب سے دی جائے گی اور برآمدی شعبے کو گیس 9 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ پر ملے گی۔وزارت تجارت نے وزارت توانائی کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے، بجلی اور گیس کے مسابقتی نرخوں کا اطلاق یکم اگست2022 سے ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رعایتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی 2022-23 کیلئے ہوگی اور حکومت نے سبسڈی کیلئے 40 ارب روپے مختص کردیے جبکہ بجلی اور گیس کی سبسڈی کا سہ ماہی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔