ملک میں ڈالر کی قدر میں آج پھر بڑی کمی | اردو میڈیا

admin
admin 12 اگست, 2022
Updated 2022/08/12 at 1:25 شام
295384 051528 updates
295384 051528 updates

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر ساڑھے 8 روپے سستا ہوچکا ہے— فوٹو: فائلملک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور  روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر ساڑھے 8 روپے سستا ہوچکا ہے۔انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ کاروباری ہفتے کے تیسرے اور آخری دن بھی کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر آج 3 روپے 39 پیسے سستا ہو کر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا ہے۔انٹربینک کے 3 روزہ کاروباری ہفتے میں ڈالر 8 روپے 55 پیسے سستا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  تین روپے سستا ہوکر 213 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔