دورہ نیدر لینڈز کے لیے قومی ٹیم لاہور سے روانہ | اردو میڈیا

admin
admin 12 اگست, 2022
Updated 2022/08/12 at 5:36 صبح
295324 091821 updates
295324 091821 updates

نیدرلینڈکےخلاف 3 ون ڈےانٹرنیشنل میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے/فوٹوفائلتین ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل  دورہ نیدر لینڈز کے لیے  پاکستان کرکٹ ٹیم  لاہور سے روانہ ہوگئی۔ نیدرلینڈزکےخلاف 3 ون ڈےانٹرنیشنل میچز 16 ، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے جب کہ تمام ون ڈے میچز  نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم میں ہوں گے۔گزشتہ روز اس حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کے لیے جو بہترین ٹیم دستیاب تھی وہ ہم نے پاکستان کے لیے منتخب کی۔ قومی کپتان نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔