فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول میں ایک دن کی تبدیلی کردی گئی | اردو میڈیا

admin
admin 11 اگست, 2022
Updated 2022/08/11 at 10:00 شام
295306 014809 updates
295306 014809 updates

فوٹ:فائل قطر میں منعقد ہونے والا فیفا ورلڈ کپ 2022 اپنے طے شدہ شیڈول سے  ایک روز قبل شروع ہوگا۔اس سے قبل ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور نیدرلینڈ کے درمیان پیر کے روز 21 نومبر کو طے کیا گیا تھا لیکن فیفا گورننگ باڈی کے انتظامی معاملات کے سیکشن کی جانب سے پہلا میچ قطر کو منتقل کرنے کا پرپوزل دیا گیا تھا۔تاہم اب 20 نومبر کو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوگی اور اسی روز  قطر اور ایکواڈر کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ 21 نومبر کی دوپہر کو شیڈولڈ سینیگال اور نیدرلینڈز کا میچ شام کے وقت کھیلا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق جنوبی امریکی کنفیڈریشن کی گزارش پر فیفا کی جانب سے قطر اور ایکواڈور سے بات چیت کی گئی کیوں کہ ٹورنامنٹ کی روایت رہی ہے کہ پہلا میچ میزبان ٹیم کی جانب سے کھیلا جاتا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔