سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر کی عامر خان کیخلاف ٹوئٹ | اردو میڈیا

admin
admin 11 اگست, 2022
Updated 2022/08/11 at 7:40 شام
295293 113109 updates
295293 113109 updates

بالی وڈ اداکار عامر خان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی وجہ سے ان دنوں شدید تنقید کا شکار ہیں— فوٹو: فائلبالی وڈ اداکار عامر خان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی وجہ سے ان دنوں شدید تنقید کا شکار ہیں۔عامر خان کی فلم کے بائیکاٹ کی مہم بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ اب سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر نے بھی عامر خان اور ان کی فلم کیخلاف ٹوئٹ کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مونٹی پنیسر نے لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ فلم بھارتی مسلح افواج اور سکھوں کیلئے ہتک آمیز ہے۔‘ خیال رہے کہ یہ فلم 1994 میں بننے والی ہالی وڈ فلم فاریسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے جس کی کہانی ایک کند ذہن شخص کے گرد گھومتی ہے جو امریکی فوج میں شمولیت کیلئے کافی جدوجہد کرتا ہے اور اس میں کامیابی کے بعد تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیتا ہے۔مونٹی نے یہیں بس نہیں کی بلکہ اس معاملے میں مذہب کو بھی گھسیٹ لیا اور لکھا کہ ’مسلمان ہمیشہ سکھوں کو کم تر دکھانا چاہتے ہیں۔‘اس حوالے سے مونٹی پنیسر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج ویتنام جنگ کیلئے LOW IQ والے افراد کو بھرتی کر رہی تھی لہٰذا ہالی وڈ فلم کا کہیں نہ کہیں جواز بنتا ہے لیکن بھارتی فلم میں اس کہانی کو استعمال کرنا اور مرکزی کردار میں سکھ کو دکھانا نامناسب ہے۔خیال رہے کہ لال سنگھ چڈھا آج یعنی 11 اگست کو ریلیز کی گئی ہے۔ فلم میں عامر خان کے مقابل کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔