کمسن بچی کو الیکٹرانک سگریٹ پلانے کے الزام میں شہری گرفتار | اردو میڈیا

admin
admin 11 اگست, 2022
Updated 2022/08/12 at 8:58 صبح
295280 094007 updates
295280 094007 updates

فوٹو: ٹوئٹر اسکرین گریبملائیشیا میں ایک شہری کو  کمسن بچی کو الیکٹرانک سگریٹ (ویپ) پلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ دنوں ملائیشیا کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جہاں 23 سالہ شہری کو اپنے دوست کی کمسن بیٹی کو مبینہ طور پر الیکٹرانک سگریٹ پلاتے ہوئے دیکھا گیا۔اطلاعات کے مطابق ملزم اور اس کے دوست ہوٹل میں کھانا کھانے آئے تھے جہاں اس نے کمسن بچی کو الیکٹرانک سگریٹ پلانے کی کوشش کی۔تاہم ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد 23 سالہ شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب بچی کو الیکٹرانک سگریٹ پلانے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے کافی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

TAGGED: ,
اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔