بیوہ سے شادی کرنے کے سوال پر شہریار منور نے کیا جواب دیا؟ | اردو میڈیا

admin
admin 11 اگست, 2022
Updated 2022/08/11 at 11:42 صبح
295223 032042 updates
295223 032042 updates

ڈرامہ سیریل صنفِ آہن میں شہریار نے اپنے شہید دوست کی بیوہ (اداکارہ سونیا مشال) سے شادی کی تھی/ اسکرین گریباداکار شہریار منور کا ڈرامہ سیریل ‘صنفِ آہن’ میں نبھایا گیا کردار ‘میجر اسامہ’ خوب مقبول ہوا اور  ناظرین نے شہریار کو وردی میں دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ڈرامے میں شہریار نے اپنے شہید دوست کی بیوہ (اداکارہ سونیا مشال) سے شادی کی تھی، اسی حوالے سے ویب شو کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار سے سوال کیا گیا کہ کیا ہمارا معاشرہ ان سب چیزوں کی اجازت دیتا ہے، کیا وہ حقیقت میں ایسا کام کریں گے؟شہریار منور نے کہا ‘اس سوال کے دو جواب ہیں، ایک وہ جو میرے منہ سے لوگوں کو سننا اچھا لگے گا، لوگ اکثر وہ باتیں کرتے ہیں جس سے دوسرے متاثر ہوں، امیج مینجمنٹ انسان کی کمزوری ہوتی ہے’۔اداکار نے کہا ‘دوسرا جواب وہ ہوگا جو سچ ہوگا، میں نے اس بارے میں کافی سوچا، مجھے لگتا ہے مرد اور خواتین دونوں کے لیے یہ چیزیں اہم نہیں کہ کوئی بیوہ ہے یا کسی کی بیوی کا انتقال ہوچکا ہے، یہ عمر کا فرق، طلاق یافتہ وغیرہ، سب سے اہم ہے کیمسٹری میچ کرنا ہے’۔شہریار کا کہنا تھا کہ ‘آپ خوش ہیں یا نہیں یہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہر صبح اٹھ کر آپ کو اس عورت کو دیکھنا ہوگا، جو لوگ باتیں بناتے ہیں انہیں نہیں دیکھنا ہوگا، لوگوں کو جو دور سے دیکھنے میں آئیڈیل لگ رہے ہوتے ہیں وہ درحقیقت نہیں ہوتے’۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔