ڈالر مزید سستا، انٹربینک میں 219 روپے پر آگیا | اردو میڈیا

admin
admin 11 اگست, 2022
Updated 2022/08/11 at 8:32 صبح
295193 120557 updates
295193 120557 updates

اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 217 روپے ہے/ فائل فوٹوکراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد کاروبار کے آغاز  پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں کمی آئی۔بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 221.91 روپے پر بند ہوا۔جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر 1.91 پیسے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا۔کاروبار  کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی اور ڈالر 2.91 روپے سستا ہوکر انٹربینک میں  219 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 217 روپے ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔