بالی وڈ سے آفر آئی تو گھر والوں کا کیا ردعمل تھا؟ مومل شیخ نے بتادیا | اردو میڈیا

admin
admin 11 اگست, 2022
Updated 2022/08/11 at 11:17 صبح
295189 114345 updates
295189 114345 updates

اداکارہ مومل شیخ نے بالی وڈ سے فلم کی آفر آنے کے بعد گھر والوں کے ردعمل کے حوالےسے بتایا ہے۔حال ہی میں مومل شیخ اور ان کے بھائی اداکار شہزاد شیخ جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شریک ہوئے جہاں دونوں نے کیرئیر سمیت کئی موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔دوران انٹرویو میزبان تابش ہاشمی نے مومل سے سوال کیا کہ ‘ایسا ہے کہ آپ کے والد جاوید شیخ نے بھی بالی وڈ میں کام کرلیا، آپ نے بھی فلم کرلی، تو کیا کبھی شہزاد کو چڑایا ہے؟’جواب میں مومل نے آفر سے متعلق تفصیلات اور گھر والوں کا ردعمل بتایا۔اداکارہ نے کہا ‘جس وقت مجھے آفر آئی اس وقت میرا بالی وڈ میں کام کرنے کا بالکل ارادہ نہیں تھا اور اس وقت میرے بیٹے ابراہیم کی پیدائش ہوئی تھی ، وہ صرف دو ماہ کا تھا’۔مومل نے کہا ‘مجھے آفر ہوئی تو میں نے شہزاد کو خوب چڑایا اور ہنس کر کہا کہ آئے بڑے ہیرو بننے، میں نے کہا اب جارہی ہوں بالی وڈ، تم لوگ کیا ، شہزاد سے میں نے بیگ بھی اٹھوایا، میں جس وقت آڈیشن دینے گئی اس وقت ابراہیم تین مہینے کا تھا’۔اداکارہ نے کہا ‘شہزاد سمیت ان سب کی آنکھوں میں آنسو تھے جب انہوں نے سنا کہ مجھے بالی وڈ سے آفر آئی ہے’۔اس موقع پر شہزاد شیخ نے کہا ‘جب مومل شوٹنگ کے لیے ممبئی گئی تو مجھے بہت ٹینشن تھی کہ کہیں یہ ہماری ناک نہ کٹوادے، پتا نہیں آگے میرا راستہ بنے گا یا نہیں لیکن اس نے بے حد اچھا کام کیا اور ہمیں اس پر فخر ہے’۔واضح رہے کہ مومل شیخ نے 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘ہیپی بھاگ جائے گی’ میں کام کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ اداکار ابھے دیول، علی فضل اور اداکارہ ڈیانا پینٹی تھیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔