ہانیہ عامر کے گھر بارش کا پانی جمع، اداکارہ کی پانی نکالتے ہوئے ویڈیو وائرل | اردو میڈیا

admin
admin 11 اگست, 2022
Updated 2022/08/11 at 8:40 صبح
295186 113359 updates
295186 113359 updates

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہانیہ کو وائپر تھامے گھر کے ملازمین کے ساتھ پانی نکالتے تو کہیں پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریبمون سون بارشوں نے جہاں سڑکوں پر جل تھل کیا وہیں اداکارہ ہانیہ  عامر  کو بھی گھر میں بارش کا پانی جمع ہونے سے پانی نکالنا پڑ گیا۔کراچی کے پوش علاقوں کے مکین بھی بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے سے پریشان ہوئے اور ایسے میں اداکارہ ہانیہ عامر کےگھر میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہانیہ کو  وائپر تھامے  گھر کے ملازمین کے ساتھ پانی نکالتے تو کہیں پریشان ہوتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم ویڈیو میں اداکارہ کو اس صورت حال سے بھی لطف اندوز ہوتے بھی دیکھا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو ہانیہ کے کراچی میں واقع  گھر کی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔