امریکی صدر کا ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے: طالبان ترجمان | اردو میڈیا

admin
admin 10 اگست, 2022
Updated 2022/08/10 at 11:47 صبح
295047 020635 updates
295047 020635 updates

امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں تھی: ذبیح اللہ مجاہد کی گفتگو_فوٹو فائلکابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بیان سامنے آیا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے، امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کےڈرون حملےمیں نشانہ بننےکا بھی علم نہیں، ان کی  جانب سے یہ معاملہ زیر تحقیق ہے۔طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ کابل ڈرون حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ہم افغان سرزمین کی حدود کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے واقعات باربار دہرائےگئے تو نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔