شادی کے 54 سال بعد جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش | اردو میڈیا

admin
admin 10 اگست, 2022
Updated 2022/08/10 at 10:33 صبح
295038 010747 updates
295038 010747 updates

خاتون کی عمر 75 اور ان کے شوہر کی عمر 70سال ہے جب کہ ان کے ہاں ان وٹرو فرٹیلائزیشن ( آئی وی ایف ) کے ذریعے اولاد پیدا ہوئی/ فوٹو بھارتی میڈیابھارت میں ان دنوں ایک جوڑا خبروں کی  زینت بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ  اس کے ہاں 5 دہائیوں سے بھی زائد عرصے کے بعد اولاد کا آنا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان کے الوار ضلع میں بڑی عمر کے میاں بیوی کے ہاں شادی کے 54 سال بعد پہلی اولاد ہوئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ خاتون کی عمر 75 اور ان کے شوہر کی عمر 70سال ہے جب کہ ان کے ہاں ان وٹرو فرٹیلائزیشن ( آئی وی ایف ) کے ذریعے اولاد پیدا ہوئی۔

فوٹو بھارتی میڈیابھارتی میڈیا کے مطابق یہ جوڑا ہریانہ بارڈر کے نزدیک واقع  ایک علاقے کا رہائشی ہے جو کافی جدوجہد کے بعد فرٹیلیٹی سینٹر پہنچا جس کے بعد انہیں اولاد کی خوشی نصیب ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جب کہ بچے کا وزن ساڑھے تین کلو ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔