بے اولاد خاتون کو جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ہندو سادھو گرفتار | اردو میڈیا

admin
admin 10 اگست, 2022
Updated 2022/08/10 at 9:23 صبح
295023 112737 updates
295023 112737 updates

سادھو نے کوئی چیز کھانے کو دی جسے کھانے کے بعد مدہوش ہو گئی جس کے بعد سادھو نے زیادتی کا نشانہ بنایا: متاثرہ خاتون۔ فوٹو فائلبھارت میں ایک بے اولاد خاتون کو اولاد کا جھانسہ دیکر جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے الزام میں ہندو سادھو کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خود ساختہ سادھو سوامی ویرا گیانند گری کو ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ایک خاتون یاتری کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔متاثرہ خاتون کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سادھو نے اسے بھوپال میں 17 جولائی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کے کئی سال بعد بھی بے اولاد ہے اور سادھو نے یقین دلایا تھا کہ وہ پوجا پاٹ کے ذریعے اسے اولاد کے قابل بنا دے گا۔خاتون نے مزید بتایا کہ سادھو نے اسے کوئی چیز کھانے کو دی جسے کھانے کے بعد وہ مدہوش ہو گئی جس کے بعد سادھو نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے سادھو سوامی ویرا گیانند گری کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔