پاکستان کا ایک اور میڈل، اسد علی نے حریف کو 55 سیکنڈز میں چِت کردیا | اردو میڈیا

admin
admin 6 اگست, 2022
Updated 2022/08/06 at 5:58 شام
294685 094626 updates
294685 094626 updates

علی اسد نے برانز میڈل کی باؤٹ میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو محض 55 سیکنڈز میں چاروں خانے چت کردیا— فوٹو: اسکرین گریبکامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل حاصل کرلیا، پاکستانی ریسلر علی اسد نے پاکستان کیلئے برانز میڈل حاصل کیا۔57 کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے علی اسد نے برانز میڈل جیتا۔ علی اسد نے برانز میڈل کی باؤٹ میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو محض 55 سیکنڈز میں چاروں خانے چت کردیا۔برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے جن میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔اسی کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے روی نے نائیجیریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں۔
ایک تبصرہ چھوڑیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں۔

ہمارے فیس بک پیج کو لائک کرکے تازہ ترین اپڈیٹس حاصل کریں۔


This will close in 30 seconds